بانی پی ٹی آئی نے وکیل خالد یوسف چوہدری کو مشیر مقرر کر دیا

Oct 16, 2025 | 21:27:PM
بانی پی ٹی آئی نے وکیل خالد یوسف چوہدری کو مشیر مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی نے مختلف مقدمات میں نمائندگی کرنیوالے اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کو مشیر مقرر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین نے اپنے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آزاد کشمیر کے سیاسی امور اور کشمیر افیئرز کے لیے اپنا سیاسی مشیر مقرر کیا ،بانی پی ٹی آئی نے مرکزی قیادت کو آزاد کشمیر کے سیاسی امور پر خالد یوسف چوہدری کے مشورے کا پابند کر دیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے آج اڈیالہ جیل میں سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر گوہر خان کو ہدایات جاری کر دیں۔ خالد یوسف چوہدری بانی پی ٹی آئی کی مختلف مقدمات میں بھی نمائندگی کررہے ہیں۔ خالد یوسف چوہدری پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کور کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جج صاحب نےالقادر کیس سننے سے معذرت کر لی، انصاف کےتقاضے پورے نہیں کر رہے،علیمہ خان