پاکستان عالمی شمال اورجنوب کےتعلقات میں توازن کیلئےکردارجاری رکھےگا:جنرل ساحر شمشاد

Oct 16, 2025 | 19:44:PM
پاکستان عالمی شمال اورجنوب کےتعلقات میں توازن کیلئےکردارجاری رکھےگا:جنرل ساحر شمشاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور عالمی جنوب کے تعلقات میں تواز کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے  مؤثر کردار جاری رکھے گا، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اسلام آباد سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سمپوزیم کا اہتمام نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا گیا۔

سموپزئیم  میں تعلیمی اداروں کے ارکان،سرکاری افسروم، غیر ملکی سفارت کار، کاروباری برادری کے نمائندے، طلبہ اور معروف جامعات کے اساتذہ  نے بھی شرکت کی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق اپنے خطاب میں چیئرمین سی جے سی ایس سی نے زور دیا کہ تصادم کی بجائے تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون پر مبنی بقائے باہمی کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا ،جنرل ساحغر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ خطوں اور تہذیبوں کے سنگم پر واقع پاکستان تحمل، مثبت شمولیت، انصاف، مساوات اور باہمی احترام پر مبنی متوازن عالمی نظام کاخواہاں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے دراندازی کی کوشش کرنیوالے45 سے 50 خوارج جہنم واصل