وزن کم کرنے کاصحت منداورمحفو ظ طریقہ کیاہے؟

پورشن ڈائٹ  لیں اور واقعی بھوک لگے تو کھائیں،معروف نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر سحر چاولہ کی مارننگ ودفضامیں گفتگو

Oct 16, 2025 | 15:35:PM
وزن کم کرنے کاصحت منداورمحفو ظ طریقہ کیاہے؟
کیپشن: ڈاکٹرسحرچاولہ مارننگ ودفضامیں گفتگوکرتے ہوئے
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)معروف نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر سحر چاولہ نے ’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے وزن کم کرنے اورڈائٹنگ کے حوالے سے بہت مفیدمشورے دیئے ہیں۔
ڈاکٹر سحر چاولہ نے24نیوزکے پروگرام ’’مارننگ ودفضا‘‘میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وزن  کس وجہ سے بڑھ رہا ہے؟ ہارمونز کی تبدیلی، فیٹی لیور ، سٹریس یاتھائیرائیڈ کی وجہ سے بھی جسم کی تاثیر ویٹ گین کی وجہ بن سکتی ہے ، ویٹ لاس خوبصورت اور صحت مند ہونے کیلئے کیا جاتا ہے، وی ایل سی ڈی ، ویری لو کیلوریز ڈائٹ یعنی ایک ہزار کیلوریز سے کم کی ڈائٹ لوگ گوگل سے دیکھ لیتے ہیں  جبکہ بہت زیادہ لو کیلوریز ڈائٹ نہیں لیتے ۔ ایک انسان کا سات سو کیلوریز میں  پوری غذائیت لینا مشکل ہے جو اسے چاہیے ، اس سے قوت مدافعت  میں بھی کمی آتی ہے اور بیماریاں بھی بڑھتی ہیں ،اپنے جسم کو جانے بغیر کچھ نہ کریں ، دہی کھانے  سے گھٹنوں میں درد ہو رہاہے تو آپ کی جسمانی تاثیرٹھنڈی ہے ،اگر ڈیری یا سٹرس  والی  کوئی چیز کھانے سے  گلا خراب ہو جاتا ہے تو آپ ٹھنڈی تاثیر والے لوگ ہیں ، اگر آپ  آتش مزاج اور فکر مند رہتے ہیں ، نیند کی کمی اثر انداز نہیں ہوتی ، دبلے پتلے ہیں تو آپ گرم تاثیر والے لوگ ہیں ، چائنیز میڈیسن     میں ٹھنڈی اور گرم تاثیر کا ذکر ہے ۔
ڈاکٹر سحر چاولہ نے  ایک کالر کے جواب میں کہا کہ اپنی غذا میں روٹی نہ نکالیں یا روزانہ چاول  کھائیں ، جن کو  یرقان   ہوا ہے  اسکا  مطلب ہے کہ ان کا لیور متاثر ہے اور لیور کو صاف کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ  پروٹین  سے پرہیز کریں، گوشت اور انڈے نہ کھائیں ، کروسی فیرس  ویجی ٹیبل کھائیں ، جس میں بند گوبھی ، بروکلی ، پالک  اور تیل زیادہ استعمال کریں ، خواتین کو پیریڈز میں زیادہ بلیڈنگ ہوتی ہے  وہ کروسی  فیرس ویجی ٹیبل لیں ۔
  ڈاکٹر چاولہ  نے  ایک کالر ،جس کا وزن سو کلو تھاکو بتایا کہ وزنی خواتین میں میل ہارمونز زاور انسولین  زیادہ ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے  ان کی تولیدی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے ،اگر جسم پر ریشیز ہو جاتے ہیں تو انڈے  نہ کھائیں ، ٹھنڈی تاثیر کے لوگ گوشت  کی طرف جائیں گے وہ  سٹرس ، ڈیری پراڈکٹ سے دور رہیں گے ، مچھلی ، دنبہ ، چھوٹابڑا گوشت لے سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سحر چاولہ نے کہا کہ اپنی زبان کو زپ کرنے کی کوشش کریں ، پورشن ڈائٹ  لیں اور جب واقعی بھوک لگے تو کھائیں ، جب سورج غروب ہو جائے تو ہر گز نہ کھائیں ، جب  تک سورج طلوع نہیں ہوتا کھانے کا وقت نہیں ہے ، سات بجے کے بعد کھانے کا مطلب تیزابیت اور گٹ کی بیماری ہے ، ٹھنڈی تاثیر والے دہی نہ لیں ، اگر السر کے مریض ہیں تو دہی بہتر ہے ، گرم تاثیر والے سردیوں میں دہی کھا سکتے ہیں ، پودینے کی چٹنی جب مرضی کھا سکتے ہیں ۔