سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری

Oct 16, 2023 | 13:08:PM
سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری
کیپشن: سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) سلمان خان کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’ٹائیگر 3‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بالی ووڈ کے بھائی کہلانے والے سلمان خان کی ٹائیگر فلم سیکول کا تیسرا پارٹ ’ٹائیگر 3‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا گیا، سپر سٹار اور ایکشن ہیرو سلمان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (گزشتہ ٹوئٹر) پر فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر اہلیہ سمیت گھر میں قتل، آخر وجہ کیا بنی؟

ٹائیگر 3 کا ٹریلر جاری کرتےہوئے بالی وود ہیرو نے لکھا کہ ’’ٹائیگر کی دشمنی سب کو بھاری پڑتی ہے، اس بار تو یہ ذاتی ہے‘‘، ساتھ ہی سلمان خان نے فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا اور جن جن زبانوں میں فلم ریلیز ہو گئی ان کا بھی ذکر کر دیا۔ 

سلمان نے اپنے ’ایکس‘ پیغام میں فلم کی تاریخ اور زبانوں سے متعلق لکھا کہ ’’ ٹائیگر 3 فلم 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلیگو زبان میں ریلیز ہو گی‘‘۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی ٹائیگر سیریز کی یہ تیسری فلم ہے ، قبل ازیں بالی ووڈ سپرسٹار ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے نام سے 2 فلمیں ریلیز کر چکے ہیں۔ اس فلم سیریز میں بالی ووڈ ڈول کترینہ کیف ان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔