ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر اہلیہ سمیت گھر میں قتل

Oct 15, 2023 | 18:06:PM
ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر اہلیہ سمیت گھر میں قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ کو گھر میں قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے ایرانی ڈائریکٹر اور ان کی اہلیہ کو قتل کیا,معروف ایرانی فلم ڈائریکٹر داریوش مہرجوئی اور ان کی اہلیہ واحدہ محمدیفر کے وحشیانہ قتل کے بعد فلمی دنیا صدمے سے دوچار ہوگئی۔ جوڑے کو ان کے گھر میں مردہ پایا گیا تھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے ایران کے فلم ڈائریکٹر اور اہلیہ کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں،ایرانی فلم ڈائریکٹر کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر چاقو سے حملے کی دھمکی ملنے کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:جے شاہ نےپاکستانی ٹیم پر ’کالا جادو’کیا ہے ، حریم شاہ کا دعویٰ