یااللہ خیر:ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا

Oct 16, 2021 | 19:05:PM
لوگوں میں خوف و ہراس، کلمہ طیبہ، ورد
کیپشن: ہرنائی میں زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کا ضلع ہرنائی ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں زلزلے کے جھٹکے شام سارھے پانچ بجے کے بعد محسوس کئے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور خیموں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 15 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہرنائی کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک نتائج: ڈی جی خان بورڈ کے کتنے طلبا نے پورے نمبر لیکر ریکارڈ بنا ڈالا؟؟؟
خیال رہے کہ ہرنائی میں 7 اکتوبر کو 5.9 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 32 افراد شدید اور 200 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے میں 260 مکانات مکمل تباہ ہوئے جبکہ تین ہزار 720 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ زلزلے سے 32 سکول، پانچ ہسپتال اور پانچ مساجد بھی شہید ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟