میٹرک نتائج: ڈی جی خان بورڈ کے کتنے طلبا نے پورے نمبر لیکر ریکارڈ بنا ڈالا؟؟؟

Oct 16, 2021 | 18:49:PM
432طلبا و طالبات، 1100نمبر، ریکارڈ، بنا ڈالا
کیپشن: ڈی جی خان بورڈ، میٹرک نتائج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ڈیرہ بورڈ کے 432 طلبا وطالبات نے 1100 نمبر حاصل کر کے ریکارڈ بناڈالا۔ 
تفصیلات کے مطابق بورڈ میں 98 ہزار طلبا و طالبات نے میٹرک کا امتحان دیا تھا۔ بورڈ میں 17 ہزار طلبا وطالبات کو 33 فیصد نمبر دے کر پاس کر دیا گیا ۔لیہ پہلے نمبر مظفرگڑھ دوسرے ڈیرہ غازی خان تیسرے اور راجن پور چوتھے نمبر پر رہا ۔
تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کی چئیرپرسن کشور ناہید رانا نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا وطالبات نے الیکٹو مضامین میں سو فیصد نمبر حاصل کئے۔ جسکی وجہ سے بچوں کے سو فیصد نمبر آئے ہیں۔ طلبا و طالبات کیلئے نتائج کمپیوٹر پر دیدیئے گئے ہیں۔ بورڈ میں نتائج مرتب کرنے اور انتظامی امور پر 103 بورڈ ملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے گئے۔ 
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت تمام بورڈز نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟