ہر چیلنج کیلئے تیار ،ٹرائی سیریز میں پرفارم کریں گے ؛شاہین آفریدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاکہ ہم ہر چیلنج کیلئے تیار ہیں،ٹرائی سیریز میں پرفارم کریں گے ۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اللّٰہ کا شکر مسلسل دو سیریز جیتے۔شاہین بھی جیتے اور پڑوسیوں سے بھی جیتے ہیں اللّٰہ کا شکر ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ جتنے بھی کھلاڑی ہیں یقین ہے اچھے لڑکے ہیں ،پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں ،بابر اعظم ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ہمیشہ انکی اہمیت ہوتی ہے ۔ بابراعظم نے پہلی دفعہ سنچری نہیں کہ لیکن یہ ہے ہم کافی عرصے سے انتظار میں تھے۔بابر اعظم نے واپس آکر اپنے آپ کو ثابت کیا ۔
شاہین آفریدی کاکہناتھا کہ رضوان نے بہترین انداز میں سینئر کا کردار ادا کیا ۔وسیم جونیئر کی کچھ انجریز تھیں اسکو ریسٹ دیاگیا ۔اب وہ اس سے نکلا ہے ۔ ون ڈے میں کم بیک کیا تمام باؤلر گیم چینجر ہیں ۔