آسانی سے ہو یا مشکل سے، حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا:اسرائیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے اسرائیلی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے آسانی سے ہو یا مشکل طریقے سے، لیکن حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت میں ذرہ برابر بھی فرق نہیں آیا، فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو دہائیوں سے رد کرتا آ رہا ہوں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے بیرونی و اندرونی دباؤ کے باوجود فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو رد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :چلی میں صدارتی و عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری