پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا؛ رانا مشہود احمد خاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں نے کہا ہے کہ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ان میں سرمایہ کاری ہی ہمارا مستقبل ہے،پاکستان نوجوانوں کی قیادت میں عالمی سطح پر فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔
کامن ویلتھ یوتھ منسٹرئیل ٹاسک فورس میٹنگ(CYMTF) میں خطاب کرتے ہوئےچئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخاں کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کو پالیسی سازی میں برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دولتِ مشترکہ میں نوجوانوں کی آواز کو مزید مضبوط بنایا جائے،پاکستان نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنا دولتِ مشترکہ کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے CAYA یوتھ سمٹ کے ذریعے نوجوانوں کے لیے ایک نیا بین الاقوامی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے،اسلام آباد یوتھ ڈیکلریشن نوجوانوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل ثابت ہو گا،ہم دولتِ مشترکہ کے 1.6 بلین نوجوانوں کے لیے بامعنی تبدیلی لانے کے لیے تیار ہیں۔
رانا مشہود احمد خاں کامزید کہنا تھا کہ مشترکہ ترقی تب ہی ممکن ہے جب نوجوانوں کو قیادت میں حقیقی جگہ دی جائے،پاکستان نوجوانوں کی تعلیم،روزگار اور شمولیت کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اجلاس کل ہوگا