مزیدار چنا پلاؤبنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پلاؤ (برطانوی انگریزی ہجے: pilau) ایک چاولوں کا پکوان ہے جسے یخنی، مصالحہ جات اور دیگر اجزا جیسے سبزیاں یا گوشت شامل کر کے بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو مزیدار چنا پلاؤ گھر پر بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں، چنا پلاؤ بناتے وقت ایک بات کا خیال ضرور رکھنا چاہئے کہ چاؤلوں میں چنوں کی درست مقدار ہی اس پلاؤ کو مزیدار بناتی ہےاگر چنے کم ہونگے تو پلاؤ اچھا نہیں لگے گا۔
چنا پلاؤ بنانے کیلئے درکار اجزا:
کابلی چنے(ابلے ہوئے)2 پیالی،چاول(بھیگے ہوئے) 2 پیالی،پیاز ایک عدد،ٹماٹر(چوپ کئے ہوئے)ایک عدد،دہی ایک چوتھائی پیالی،پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ،پسی ہوئی لال مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ،ثابت سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ،ثابت کالی مرچ 2 عدد،دارچینی2 عدد،لونگ4 عدد،چھوٹی الائچی 2 عدد،پسا ہوا گرم مصالحہ2 چائے کا چمچہ،پانی ڈہائی پیالی،نمک ایک چائے کا چمچہ،تیل آدھی پیالی،پیاز(تلی ہوئی)،کشمش یا بادام سجانے کے لئے۔
چنا پلاؤ بنانے کا طریقہ
تیل گرم کرکے پیاز،سیاہ مرچیں،دارچینی،لونگ اور الائچی بھونیں،پھر چاولوں اورچنے کے علاوہ باقی اجزاء ڈالیں،اس میں چنے اور پانی ڈال کر اُبال آنے تک پکائیں پھر چاول شامل کریں،جب خشک ہوجائے تو دم پر رکھ دیں، مزیدار پلاؤ تیار ہے۔ پیاز اور کشمش سے سجا کر پیش کریں۔