گنگولی نے کلکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری انڈین ٹیم کیمپ پر ڈال دی

Nov 16, 2025 | 14:27:PM
گنگولی نے کلکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری انڈین ٹیم کیمپ پر ڈال دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ 

ایسے میں سابق بھارتی کپتان سارووگنگولی کولکتہ کے پچ کیوریٹرکے دفاع میں سامنے آگئے۔

سارو گنگولی نے کولکتہ ٹیسٹ کی پچ کی ساری ذمہ داری انڈیا ٹیم کیمپ پر ڈالتے ہوئے کہا کہ پچ ویسی ہی بنائی گئی ہے جیسی انڈین کیمپ نے چاہی۔

  یہ  بھی پڑھیں:سابق کپتان سرفراز احمد کوبڑی ذمہ داری مل گئی
 ساروو گنگولی نے کہا کہ کلکتہ کی وکٹ کو لیکر کیوریٹر سوجن مکھرجی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا، چار روز جب آپ پچ پر پانی نہ لگائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ بھار ت اور جنوبی افریقا کے درمیان کلکتہ ٹیسٹ کے پہلے روز 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں بھارتی ٹیم بھی 189 رنز پر ڈھیر ہو گئی جبکہ دوسری اننگز میں بھی جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 153 زنر بنا سکی۔