گجرات پولیس کا کارنامہ’’جن‘‘پر مقدمہ درج کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیاہے۔
واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے ساس کیساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔
مزید پڑھیں:’’فحش اور نازیبا رقص‘‘6 سٹیج اداکاراؤں پر پابندی
ڈی پی او کے حکم پر ساس کی مدعیت میں سابق داماد سید کبیر اورعادل نامی’’ جن‘‘ پر مقدمہ درج کرکیا گیا۔
ایس ایچ او ککرالی گجرات نے کہا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، 1 سے 2 روز میں رپورٹ موصول ہوگی۔
سابق داماد کے اندر آنے والا عادل نامی ’’جن ‘‘ 43 سالہ ساس پر عاشق تھا۔
ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔