وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش، انعام دیا

Nov 16, 2025 | 10:46:AM
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئر پورٹ کا دورہ، امیگریشن اہلکاروں کو شاباش، انعام دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ہمراہ تھے۔

وفاقی وزرا نے لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عمل کا مشاہدہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہارکیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کا عمل جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے۔

دونوں وزرا نے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن عمل کے بارے میں پوچھا۔

وفاقی وزیراوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے پروٹیکر سٹیکرز چیک کئے۔

ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روکنے کے ساتھ تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:نادرا نے گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی

وفاقی وزیر نے آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا کی گئی رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے بہترین کارکردگی پر امیگریشن اہلکاروں کوشاباش  دینے کیساتھ اپنی جیب سے انعام دیا اور تعریفی سرٹیفکیٹس کابھی اعلان کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے،غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔

ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی ہر گز اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

چودھری سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔