سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

Nov 16, 2023 | 15:15:PM
سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر آ گئی، گزشتہ چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ قیمت میں معمولی کمی کردی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی کی گئی ہے، 10 گرام سونا 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30 روپے کی کمی سے قیمت 2 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سکول بند کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 1986 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔