پیپلزپارٹی کا سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ 

Nov 16, 2022 | 22:39:PM
پیپلزپارٹی، سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، استعفی، وقار مہدی، ٹکٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے وقار مہدی کو ٹکٹ دینے کی تصدیق کردی، ایم کیو ایم نے بھی وقار مہدی کی حمایت کی اعلان کر دیا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کو کہہ دیا، استعفیٰ دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائےگی ،فیصل واوڈا