مصطفی نواز کھوکھر کی خالی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول 

Nov 16, 2022 | 20:54:PM
الیکشن کمیشن، سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، استعفیٰ، سینیٹ کی خالی نشست، انتخاب کا اعلان،
کیپشن: مصطفیٰ نواز کھوکھر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب30 کروڑ ڈالرز دینے کافیصلہ