بس بہت ہوگیا!!

’عمران خان خان اینف از اینف! فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا: مریم اورنگزیب

Nov 16, 2022 | 16:05:PM
اینف از اینف! فارن فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا ہوگا، مریم اورنگزیب
کیپشن: مریم اورنگزیب (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو عدالت جانے کا چیلنج کردیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ’عمران خان خان اینف از اینف! فارن فنڈنگ، کرپشن اور منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے: 2 لاکھ 32 ہزار لوگوں کی سیکیورٹی صرف ایک شخص کے لیے مختص

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے گھڑی 2 کڑوڑ کی خریدی اور اپنے ہینڈلرز کے ذریعے 28 کروڑ میں بیچی، پیسے منی لانڈرنگ کے ذریعے پاکستان آئے جنہیں ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ بڑھکیں نا ماریں سوال یہ ہے کہ گھڑی دو کڑوڑ کی لی؟ 28 کروڑ کی بیچی؟ پیسے فرح گوگی لائیں؟ تو پیسے ڈکلیئر کیوں نہیں کیے گئے، عمران خان اعلان نہ کریں، عدالت جانے کی تاریخ بتائیں اور عدالت جانے کی تاریخ کے ساتھ گھڑی بیچنے کی رسید بھی ٹویٹ کریں۔