ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ تک پہنچ گئی، عدالت نے درخواست نمٹا دی

Nov 16, 2022 | 10:16:AM
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ تک پہنچ گئی، عدالت نے درخواست نمٹا دی
کیپشن: ارشد شریف (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےحصول کی درخواست نمٹا دی۔

مقتول صحافی ارشد شریف کی والدہ پمز سے پوسٹ مارٹم رپورٹ نہ ملنے پرعدالت آئی تھیں تاہم فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی۔

بیرسٹر شعیب رزاق نے عدالت کو بتایا کہ ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ اہل خانہ کو دےدی گئی ہے۔

چیف  جسٹس نے سوال کیا کہ اس معاملے کی تفتیش تو کینیا میں ہی ہونی ہے، یہاں کیا ہو رہا ہے؟ اس پر شعیب رزاق نے کہا کہ ایف آئی آر تو یہاں بھی درج ہوسکتی ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ عمران فاروق کے لندن میں قتل کیس کا ٹرائل بھی یہاں ہوا تھا، ویسے تو اس کیس کا ٹرائل بھی پاکستان میں ہوسکتا ہے۔