آسمان سے گراسانپ ۔۔لوگوں کی چیخ وپکار۔۔ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

Nov 16, 2021 | 17:00:PM
آسمان سے گرا سانپ ،خوف و ہراس 
کیپشن: سانپ بجلی کی تاروں سے لٹک رہاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پرویسے توطرح طرح کی دلچسپ ویڈیو ز آئے روز دیکھنے کو ملتی ہیں۔مگر کچھ ویڈیو ز دلچسپ ہونے کے ساتھ خوفنا ک بھی ہوتی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مصروف ترین روڈ پر (جہاں ٹریفک کا رش تھا) بجلی کی تاروں کیساتھ ایک سانپ لٹک رہاہوتاہے۔

سانپ کچھ حرکت کرتا ہے تو لوگوں کی نظر اس پر پڑتی ہے ۔ کچھ دیرتک تاروں پر رینگتاسانپ زمین پر آکر گرتا ہے لوگ دہل جاتے ہیں۔سب مسافرجلدی سے سڑک خالی کردیتے ہیں ۔وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے چیخ وپکار شروع کردی جبکہ کچھ ایسے بھی بہادر لوگ تھے جو سڑک کے کنارے سانپ سے دور کھڑے اس کی ویڈیو بناتے رہے ۔ سانپ کو دیکھ کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی گئی۔ ٹیم نے آ کر سانپ کو پکڑ لیا۔


سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے کیپشن میں لکھا کہ سانپ زمین سے گراہے ۔
 یہ بھی پڑھیں:سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پرقیامت ٹوٹ پڑی