سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پرقیامت ٹوٹ پڑی

Nov 16, 2021 | 16:25:PM
سشانت سنگھ راجپوت ، خاندان
کیپشن: سشانت سنگھ راجپوت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے آنجہانی اداکارسشانت سنگھ راجپوت کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ٹریفک حادثے میں سشانت سنگھ راجپوت کے خاندان کے5 افراد ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ایک ٹرک اور جیپ کے درمیان حادثے میں جیپ میں بیٹھے 10 افراد میں سے 6 موقع پر ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ بہار کے لکھی سرائے ضلع میں قومی شاہراہ نمبر 333 پر پیش آیا۔ جیپ میں سوار افراد پٹنا میں ہلاک ہونیوالی ایک خاتون کی آخری رسوم میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 4 افراد کو دو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن کی صورتحال تشویش ناک ہے۔ ہریانہ کے سینئر پولیس آفیسر او پی سنگھ نے حادثے کی تصدیق کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد۔۔پولیس اہلکاروں کا کم عمر بچیوں سے زیادتی کا ہولناک واقعہ