لاہور پولیس کے افسران، اہلکاروں پر 23 مقدمات درج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )لاہور میں رواں سال کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر کے عہدوں تک کے 43 اہلکار نامزد کیے گئے، جن میں 5 سب انسپکٹرز، 12 اے ایس آئیز جبکہ 26 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔
ریکارڈ کے مطابق مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش، اختیارات سے تجاوز اور سائلین کو ہراساں کرنے جیسے الزامات پر درج کیے گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بعض اہلکار مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے، جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
حکام کے مطابق محکمانہ احتساب کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایسے واقعات کی نگرانی اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا