سندھ ہائیکورٹ نے اے آئی سرچ انجن، نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سندھ ہائی کورٹ نے انصاف کی ڈیجیٹل فراہمی کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے اے آئی سرچ انجن اور نئی موبائل ایپ لانچ کردی ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ ملک کی پہلی ہائی کورٹ بن گئی ہے جس نے مصنوعی ذہانت پر مبنی سرچ انجن متعارف کروایا ہے۔ یہ سسٹم ججز، اسسٹنٹ ججز اور ریسرچ افسران کو قانونی تحقیق اور عدالتی معاونت میں مدد فراہم کرے گا۔
نئی موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کو کیس معلومات اور عدالتی خدمات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔ ایپ میں ای فائلنگ، ای نوٹسز اور کیس سرچ جیسی سہولیات شامل کی گئی ہیں تاکہ وکلا اور سائلین کو بہتر اور تیز خدمات فراہم کی جا سکیں۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے عدالتی نظام کی جدیدکاری کے لیے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔
اعلامیے کے مطابق اسکین شدہ کیس فائلوں اور عدالتی ریکارڈ تک بھی ڈیجیٹل رسائی ممکن بنادی گئی ہے، جس سے عدالتی امور میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا