ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار، امریکی رکن کانگرس کا تعریفی خط

May 16, 2026 | 20:02:PM
ایران جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار، امریکی رکن کانگرس کا تعریفی خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور) ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردارکی عالمی سطح پربھرپورپذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہبازشریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے نام اہم تعریفی خط لکھا ہے۔ 

کانگریشنل پاکستان کاکس نے  پاکستان کی سیاسی  اور عسکری قیادت کیلئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین امریکی گانگریس رکن جیک برگمین نے اپنے خط میں لکھا،  پاکستان کا امریکہ اورایران کومذاکرات کی میزپرلاناحقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت کی رہنمائی پر میں دل سے مشکور ہوں۔

 امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے لکھا، پاکستان اورامریکہ کے تعلقات سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔ وائٹ ہاؤس اورامریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اورمثبت سفارتی کردارکا عوامی سطح پراعتراف کرچکے ہیں۔  میں پاک امریکہ  سٹریٹجک تعلقات کومزید مضبوط بنانےکیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: