موٹر سائیکل چلانے والوں کو ریلیف،خیبرپختونخوا حکومت شہریوں سے ہاتھ کر گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا میں موٹر سائیکل چلانے والوں کو پٹرول کی مد میں ریلیف دینے کا معاملہ پر خیبرپختونخوا حکومت نے 22 سو روپے کی جگہ شہری کو صرف 100 روپے ارسال کیے۔
واضح رہے حکومت نے 16 لاکھ موٹر سائیکل صارفین کو 22 سو روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس میں حکومت نے احساس موٹر سائیکل ریلیف کے لیے 3 ارب روپے بھی مختص کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزیدسستا ہو گیا
دستاویز کے مطابق اب تک صرف 17 ہزار 658 افراد نے ہی رجسٹریشن کی ہے، جس میں 17 ہزار 658 افراد میں صرف 8 ہزار 515 افراد کی منظوری دی گئی۔
حکام کے مطابق 5 ہزار سے زائد افراد کو پٹرول کی مد میں رقم جاری کی گئی ہے علاوہ ازیں جس صارف کو 100 روپے ملے ہےاس کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔