عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی  

May 16, 2026 | 13:47:PM
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے کا ہوگیا  جبکہ 10 گرام سونا 515 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے کا ہوگیا ہے۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہوکر 8 ہزار 73 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 539 ڈالر پر آگیا۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا دو روز میں 16 ہزار 1 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔