قطر سے ایل این جی لیکر تیسرا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا

May 16, 2026 | 09:07:AM
قطر سے ایل این جی لیکر تیسرا بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )بجلی کی پیداوارمیں استحکام اورپاور سیکٹر کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے،قطر سے ایل این جی لیکر تیسرا بحری جہازپاکستان پہنچ گیا۔

پورٹ قاسم حکام کےمطابق مہزم نامی بحری جہاز راس لفان پورٹ سے 56 ہزار 573 میٹرک ٹن ایل این جی لیکر کراچی پہنچا،شپنگ ذرائع کے مطابق یہ تیسراایل این جی جہاز ہےجوآبنائے ہرمزسےگزرا ہے ۔

اس سے قبل پہلاجہاز تیس اپریل،دوسرا 12 مئی اور تیسرا 15مئی کو پورٹ قاسم پہنچا، 12 مئی کو پورٹ قاسم پر 92 ہزار پانچ سو میٹرک ٹن ایل این جی اتارنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں:’’پاکستان سے مذاکرات کرو‘‘سابق وزیر اعلیٰ بھی بول پڑے

ماہرین کے مطابق قطرسےایل این جی سپلائی لائن بحالی سےانرجی سپلائی چین مستحکم ہوئی ہے۔