بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش متعلقہ ٹیسٹوں کے حوالے سے جیل میں ہی تمام تر انتظامات کرے، پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی پر لگے الزامات کی سچائی جاننے کیلئے یہ ٹیسٹ مددگار ثابت ہوگا، یہ ٹیسٹ قابل قدر اور بیکار شواہد کے درمیان فرق کرنے کی مخلصانہ کوشش ہوگی،تفتیشی افسر ان ٹیسٹوں کی روشنی میں ہی درست نتائج تک پہنچے گا۔
یہ بھی پڑھیں:دو روز مسلسل کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ ٹیسٹوں کی درخواست 727 دنوں بعد دائر کی گئی ہے،پراسیکیوشن کے مطابق وہ بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ اور پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے متعدد عدالتوں سے رجوع کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق، پراسیکیوشن نے ٹیسٹوں کیلئے ایک ہی نوعیت کی 12 درخواستیں دائر کیں،پراسکیوشن کا عمل یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ ان معاملے کو کھینچنا نہیں چاہتے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے بعد تفتیشی افسر نے ٹیسٹ کروانےکیلئے درخواست دائر کی،اے ٹی سی لاہور نے بانی پی ٹی آئی کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو دو بار نوٹس بھیجے،بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ کروانے کی درخواست کے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا۔
جج اے ٹی سی نے فیصلے میں مزید کہا کہ پراسیکیوشن کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے متعلق شواہد اکٹھے کرنے کیلئے ٹیسٹ کروانے ہیں،تفتیشی افسر آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں۔
یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری