اہلیہ کے ساتھ نامناسب رویہ:رجب بٹ شدیدتنقید کی زد میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ اہلیہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیارکرنے پر تنقید کی زد میں آ گئے ۔
رجب بٹ کی جانب سے شیئرکیے گئے ایک وی لاگ میں انہیں اہلیہ ایمان بٹ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ان کے مداحوں کاکہناہے کہ ویڈیو میں رجب بٹ نے اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کی، مگر اہلیہ کو بلکل نظر انداز کر دیا ۔
سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر کے اس رویے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اچھے بھائی اور بیٹے ضرور ہوں گے، مگر اچھے شوہر نہیں بن سکے۔
کئی صارفین نے ان کی اہلیہ کی برداشت کو سراہتے ہوئے رجب بٹ کو بیوی کے حقوق کا خیال رکھنے کا مشورہ دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:یاسرحسین کا"منکی بزنس"کراچی میں کامیابی کے بعد لاہور پہنچ گیا
واضح رہے کہ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں اور ان کے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی بڑی تعداد میں فالوورز ہیں۔