کوئٹہ میں 3.1 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )کوئٹہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 38 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا پاکستانی سکیورٹی کے معترف
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔