سوات:نجی سکول میں فائرنگ سے دو بچیاں جاں بحق،5 زخمی

May 16, 2023 | 19:57:PM
سوات:نجی سکول میں فائرنگ سے دو بچیاں جاں بحق،5 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوات کے علاقے منگور میں بچیوں کے نجی سکول  میں سنگوٹہ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو بچیاں جان کی بازی ہار گئی جبکہ 5 زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق سوات کے پولیس سٹیشن منگلور کے حدود سنگوٹہ پبلک سکول میں ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار محمد عالم نے سکول وین پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے ایک بچی  نو سالہ روما سکنہ  اور حورین زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسیں جبکہ پانچ بچیاں  زخمی ہوگئیں۔

زخمی بچیوں کو سیدوشریف  ہسپتال میں  منتقل کردیا گیا  ہے ڈی پی او سوات شفیع اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے کہ بچیوں پر فائرنگ کیوں کی گئی ہے .