توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جون تک ملتوی

May 16, 2023 | 09:59:AM
توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 8 جون تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( احتشام کیانی) توشہ خانہ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 8 جون تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا کیس میں حکم امتناع کا آرڈر عدالت میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنمافیاض الحسن چوہان بھی گرفتار 

عمران خان کے وکیل گوہر علی نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔ جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔