انگلش پریمیئر لیگ: لیورپول نے لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا

May 16, 2023 | 09:35:AM
انگلش پریمیئر لیگ: لیورپول نے لیسٹر سٹی کو تین صفر سے ہرا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول نے لیسٹرسٹی کو یک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دے دی۔

دنیائے فٹ بال کی مقبول ترین لیگ ’انگلش پریمیئر لیگ‘ میں لیورپول نے یک طرفہ جیت سے دھوم مچا دی۔ لیورپول نے لیسٹر سٹی کو تین صفر سے پچھاڑ دیا۔ لیورپول کی جانب سے کرٹس جونز نے تین منٹ کے دوران دو گول کر کے پہلے ہاف میں ہی برتری کی ڈھاک بٹھائیَ۔

یہ بھی پڑھیں: لالیگا لیگ کا ٹائٹل بارسلونا نے اپنے نام کر لیا

فاتح ٹیم کو میچ میں تینوں کامیابیاں  سپر سٹار محمد صالح کی مدد سے ملیں۔ عمدہ کھیل اور لاجواب جیت پر لیورپول کے کھلاڑیوں، مینجمنٹ سمیت مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی یک طرفہ جیت سے ہمارا مورال کافی اپ ہوا ہے اور اس جیت سے مستقبل میں ہمیں زیادہ محنت کرنے کیلئے حوصلہ ملا ہے۔