میاں نوازشریف سے اداکار عدنان صدیقی کی ملاقات ،کیا گفتگو ہوئی؟ جانیے

May 16, 2022 | 20:18:PM
سابق وزیراعظم نوازشریف، اداکار عدنان صدیقی، ملاقات،
کیپشن: نوازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اداکار عدنان صدیقی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے حوالے سے عدنان صدیقی کا کہنا تھاکہ لندن میں فلم کی تشہیر کر رہے ہیں اور سابق وزیراعظم کو فلم دیکھنے کی دعوت دینے آیا تھا۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے ملاقات بہت زبردست رہی اور انہوں نے ملاقات میں انڈسٹری کی بہتری کیلئے اقدامات کا بتایا۔عدنان صدیقی نے کہاکہ ملاقات میں فلم پالیسی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

View this post on Instagram

A post shared by Behtareen.pk (@behtareenpk)


خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں زیرعلاج ہیں اور ان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ملتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معیشت خطرناک صورتحال میں ،پٹرول کا ذخیرہ ختم ہو گیا، سری لنکن وزیراعظم