چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

May 16, 2021 | 18:12:PM
چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)چین سے کورونا ویکسین کی مزید دو کھیپ پاکستان پہنچ گئیں ۔
ذرائع وزارت صحت کاکہناہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوزز لائی گئی ہیں ،کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 95 ہزار ڈوزز گزشتہ رات پہنچی ہیں ،سائنو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوززلے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا،کورونا ویکسین حکومت نے چین سے خریدی ہیں ۔

دوسری جانب کورونا وائرس  کا پھیلاؤ جاری ہے اور اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں24 گھنٹوں میں  مزید 76افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ  2ہزار 379نئے کیسز  بھی سامنے آگئے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 543 ہو گئی ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 ہزار 402 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے کرونا کے 2 ہزار 379 نئے کیسز مثبت آئے۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7.82 فی صد رہی، اب تک 1 کروڑ 24 لاکھ 44 ہزار 42 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار 130 ہو گئی ہے، جب کہ 7 لاکھ 88 ہزار 768 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، کرونا کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد 4 ہزار 376 ہے۔

 واضح رہے کہ ملک میں کرونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک 19 لاکھ 66 ہزار 837 افراد کو ویکسین کا ایک ڈوز لگ چکا ہے، جن لوگوں کو دونوں ڈوز لگ چکے ہیں ان کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 227 ہے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 38 لاکھ 36 ہزار 291 ڈوزز لگائے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عید پر پابندیوں میں سختی۔۔16 مئی تک پا کستان میں کاروبار، دکانیں اور بازار مکمل بند ۔۔ سر براہ این سی او سی