طیارے سے تصادم : جہاز کی پیراشوٹ کے ذریعے لینڈنگ

May 16, 2021 | 10:05:AM
جہاز کی پیراشوٹ کےذریعے لینڈنگ
کیپشن: جہاز کی پیراشوٹ کےذریعے لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم  ہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اب اس حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر محفوظ طریقے سے اترنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے ’’سرس ایس آر 22‘‘ کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔تصادم اور اس کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے کی گئی ’’ ہنگامی لینڈنگ‘‘ میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے جب کہ یہ طیارہ فضا میں جس مال بردار طیارے سے ٹکرایا تھا وہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا تھا۔

 واضح رہے کہ کارگو جہاز اور ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے درمیان تصادم 12 مئی کو ہوا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:    دنیا کا خطرناک ترین حادثہ : دو طیارے فضا میں ٹکراگئے،ایک گر کر تباہ