دنیا کا خطرناک ترین حادثہ : دو طیارے فضا میں ٹکراگئے،ایک گر کر تباہ

May 13, 2021 | 12:02:PM
دو طیارے فضا میں ٹکرا گئے
کیپشن: دو طیارے فضا میں ٹکرا گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکا میں دو طیارے فضا میں ٹکراگئے جن میں سے ایک گرکر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر ڈینور کے قریب دو ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے جن میں سے ایک گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو نقصان پہنچا جو ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

 حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دونوں ہوائی جہاز ڈینور ائیرپورٹ سے سلیدا ائیرپورٹ آجا رہے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ اسٹیٹ پارک کے اوپر پیش آیا،  ایک طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم اس کا پائلٹ باحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
 یہ بھی پڑھیں:      کوئٹہ دھما کہ۔۔ شہدا سپرد خاک۔۔شہرکی فضا سوگوار