ایف آئی اے کا ایل پی جی جہاز پر چھاپہ قابل مذمت ہے :چیئرمین ڈسٹری بیوشن 

Mar 16, 2026 | 21:22:PM
ایف آئی اے کا ایل پی جی جہاز پر چھاپہ قابل مذمت ہے :چیئرمین ڈسٹری بیوشن 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے بلاجواز ایل پی جی کے جہاز پر چھاپے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ،ایف آئی اے کا جہاز پر جا کر چھاپہ مارنے سے ایل پی جی کا کاروبار کرنے والے ڈیلرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ 

ایف آئی اے کی مداخلت سے امپورٹرز نے جہاز نا منگوانے کا عندیہ دے دیا ، اس حوالے سے چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت پیدا ہونے سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی شارٹیج ہے اور ایل این جی 14 مارچ سے آنا بند ہو گئی ہے، حکومت فوری نوٹس لے اور بے جا مداخلت کو بند کروایا جائے، وزیر اعظم اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ورنہ غریب کا چولہا رمضان میں بند ہو جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں :ایران کے خلاف جنگ، امریکہ نے ابتک کتنے ارب ڈالر خرچ کیے؟