سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج اپریل میں جاری کرنے کے انتظامات مکمل

Mar 16, 2026 | 17:13:PM
سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج اپریل میں جاری کرنے کے انتظامات مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2025 کے حتمی نتائج اپریل میں جاری کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں.

ذرائع کے مطابق اسامیوں کی حتمی تعداد کے تعین میں تاخیر کے باعث نتائج کے اعلان میں بھی تاخیر ہوئی ہے,ذرائع ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2025 کے انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ امیدواروں کی مجموعی کامیابی کا تناسب تقریباً اڑھائی فیصد رہنے کا امکان ہے.

واضح رہے کہ سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحانات گزشتہ سال منعقد ہوئے تھے اور ان کے نتائج 22 اگست 2025 کو جاری کیے گئے تھے,تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا تھا.

 ذرائع کے مطابق حتمی نتائج جاری ہونے کے ساتھ ہی کامیاب امیدواروں کی مختلف وفاقی گروپس اور سروسز میں ایلوکیشن کی جائے گی.

 یہ بھی پڑھیں :  پیٹرول کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں،عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں؛وزارت خزانہ