پیٹرول کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں،عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں؛وزارت خزانہ

Mar 16, 2026 | 17:06:PM
پیٹرول کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں،عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں؛وزارت خزانہ
کیپشن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا۔ 

وزارت خزانہ  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر دستیاب ہیں،مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ضروریات مکمل طور پر پوری ہیں۔

حکام کی جانب سے بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اپریل کے وسط تک دستیاب ہیں،پیٹرول کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں،عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں۔

 پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،علاقائی صورتحال کے پیش نظر تیل کی درآمد کے ذرائع متنوع بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول ذخیرہ کرنے اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کیا گیا ہے،اس سلسلے میں اوگرا اور صوبائی حکومتوں کو مارکیٹ کی سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور درآمدات کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  سینئراداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں