سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سے رشوت وصول کرنے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چودھری کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے سابق ڈائریکٹر این سی سی آئی سرفراز چوہدری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس عہبر گل خان نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم سرفراز چودھری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
وکیل صفائی نے بتایاکہ اس مقدمہ کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے،اس مقدمہ کے دو ملزمان سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ماتحت عدالت ضمانت منظور کر چکی ہے، سابق ڈائریکٹر زوار احمد اور محمد عثمان کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
وکیل صفائی نے عدالت کوبتایاکہ ملزم سرفراز چوہدری سے ریکوری ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کی لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکا،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم سرفراز چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔