مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Mar 16, 2026 | 14:58:PM
مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جمال الدین جمالی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی،مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔
نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں30روز کے لئے دفعہ 144نافذ
نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔