پشاور میں30روز کے لئے دفعہ 144نافذ

Mar 16, 2026 | 12:48:PM
 پشاور میں30روز کے لئے دفعہ 144نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سےامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئےدفعہ 144نافذکردی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثنا اللہ خان کی جانب سےدفعہ 144 رمضان المبارک  اورعیدالفطر کے موقع پر عوام کے تحفظ کو یقینی بنانےکیلئے لگائی گئی ہے،اس کے تحت اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش یا ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگی۔
 آتش بازی ، پٹاخوں کی خرید و فروخت اور نمائش پر پابندی ہوگی،ون ویلنگ، تیز رفتاری اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پربھی پابندی ہوگی۔
کشتیوں میں اوورلوڈنگ، تفریحی پارکس میں غیر محفوظ رائیڈز ، ڈیموں اور دریاؤں میں لائف جیکٹ کے بغیر نہانے یا تیراکی ،بل یا ہیوی سائلنسر والی ہیوی بائیکس اور اسپورٹس گاڑیوں کے استعمال پربھی پابندی ہوگی۔
ضلع انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور 30 دن تک مؤثر رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ، تفصیلی بریفنگ دی گئی
ضلع انتظامیہ کاکہناہے کہ عوام امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔