گھوٹکی:رکن اسمبلی جام مہتاب ڈہر پر فائرنگ،محافظ جاں بحق

Mar 16, 2025 | 15:18:PM
گھوٹکی:رکن اسمبلی جام مہتاب ڈہر پر فائرنگ،محافظ جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈہرکی میں رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر پر فائرنگ  سے ان کا محافظ جاں بحق ہو گیا۔

 نجی ٹی وی  کے مطابق جام مہتاب ڈہر کا کہنا تھا کہ کھینجو کے علاقے میں ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی، جس سے  ایک  محافظ جاں بحق   جبکہ 3سے 4افراد زخمی ہوئے ہیں،رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، مسلح افرد نے یرغمال بنا لیا ہے،پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے،جام مہتاب کے 3گارڈز کے زخمی ہونے کی اطلاع  ہے۔