محمد رضوان نے شرٹ پر ٹیپ لگا کر کوالیفائر میچ کیوں کھیلا؟

Mar 16, 2023 | 16:52:PM
محمد رضوان نے شرٹ پر ٹیپ لگا کر کوالیفائر میچ کیوں کھیلا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شرٹ پر ٹیپ لگا کر پہلا کوالیفائر میچ کھیلا جس سے سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ  کے 8 ویں ایڈیشن کا پہلا کوالیفائر میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر اور ملتان سلظانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شرٹ پر ٹیپ لگا کر سارا میچ کھیلا۔

ٹاس کے دوران ان کی شرٹ پر دائیں جانب ٹیپ لگی ہوئی تھی اور جب وہ بیٹنگ کرنے کے لئے میدان میں آئے تب بھی ان کی شرٹ پر ٹیپ موجود تھی اور دوران فیلڈنگ بھی ان کی شرٹ کی دائیں جانب ٹیپ بدستور موجود رہی۔ 

پی ایس ایل PSL 8 کے پہلے کوالیفائر میچ کےبعد محمد رضوان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر پر ملتان سلطانز کی انتظامیہ اور کپتان کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے کوئی ردِعمل ظاہر کیا گیا ہے کہ کپتان محمد رضوان نے ٹیم اسپانسر کے لوگو کو کیوں چھپایا ۔

مزید پرھیں: سب سے زیادہ لطف کہاں کھیل کے آیا؟ سینئر کرکٹرز نے بتا دیا

سوشل میڈیا پر ان تصاویر کو لے کر طرح طرح کے تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اطلاعات زیرِگردش ہیں کہ محمد رضوان نے مبینہ طور پر ٹیم اسپانسر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ چند روز قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پی ایس ایل 8 کے مقابلوں کے دوران سٹے بازی کی ویب سائٹس اور کرپٹو کرنسی کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کو خط لکھا تھا۔