آصفہ بھٹو  پر ڈرون کیمراحملہ، پی پی کا تحقیات کیلئے ڈی جی آئی ایس آئی کو خط 

Mar 16, 2022 | 21:57:PM
 پیپلز پارٹی ، سیکرٹری ،جنرل، نیئر بخاری
کیپشن:  پیپلز پارٹی  کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے عوامی مارچ کے دوران آصفہ بھٹو زرداری پر میڈیا کے ڈرون حملے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خط لکھ دیا۔

24 نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کے مطابق یہ خط پاکستان پیپلز پارٹی  کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے لکھا ہے۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ سے معاملے کی شفاف تحقیقات پر زور دیا۔

یاد رہے کہ حکومت کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرا جاٹکرایا جس سے وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔ آصفہ بھٹو  مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں۔ ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہالی وڈ  کی پہلی پاکستانی سپر ہیرو لڑکی کی سیریز  ’مس مارول‘ کا ٹریلر جاری