ویڈیو :بزرگ خاتون کی غلطی، جرمنی میں سائیکل ریس خوفناک حادثے کا شکار

Jun 16, 2026 | 14:28:PM
ویڈیو :بزرگ خاتون کی غلطی، جرمنی میں سائیکل ریس خوفناک حادثے کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جرمنی میں سائیکل ریس کے دوران بزرگ خاتون کے اسکوٹی لے کر اچانک بیچ میں آنے سے متعدد سائیکلسٹ گر پڑے۔

جرمنی میں منعقدہ سارلینڈ ٹروفیو جونیئرز سائیکل ریس کے دوران ایک غیر متوقع واقعے نے مقابلے کو اس وقت افراتفری میں بدل دیا جب ایک بزرگ خاتون اپنی موبیلیٹی سکوٹر سمیت اچانک ریس کے راستے میں آ گئیں،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون تماشائیوں کے درمیان سے آہستہ آہستہ اسکوٹی کو سڑک کی جانب لے آئیں۔

مزید پڑھیں:موٹروے پولیس کا بڑا فیصلہ، وردی میں موٹروے پر لفٹ مانگنے پر پابندی عائد

 ایک سائیکلسٹ تو اسکوٹی سے بچنے میں کامیاب رہا تاہم اس کے پیچھے آنے والا سائیکلسٹ ٹکرا گیا اور سائیکل سمیت سڑک پر جا گرا،اس اچانک حادثے کے نتیجے میں پیچھے آنے والے کچھ مزید سائیکلسٹ بھی گر پڑے، 
ڈچ سائیکلسٹ پال فریزمین نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ حادثہ انتہائی خطرناک تھا تاہم خوش قسمتی سے وہ زیادہ زخمی نہیں ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق حادثے میں شامل تمام سائیکلسٹ سنگین چوٹوں سے محفوظ رہے،مبصرین نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ وہ حفاظتی حدود سے باہر نہ آئیں کیونکہ تیز رفتار ریسوں میں معمولی غلطی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔