سعودی عرب نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دےدی 

Jun 16, 2023 | 22:02:PM
سعودی عرب نے شہریوں کو کورونا ویکسی نیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کی اجازت دےدی 
کیپشن: ریاض ایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو کرونا ویکسینیشن کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعہ نے بتایا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورتحال کے استحکام کے حوالے سے صحت کے حکام نے جو کچھ پیش کیا اس کی بنیاد پر شہریوں کو بغیر ویکسی نیشن کے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصہ کیا گیا ہے۔ تاہم مجاز حکام وبائی امراض کی صورتحال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔