سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے, اہلخانہ نے پولیس کو درخواست دے دی

Jun 16, 2023 | 17:24:PM
سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے, اہلخانہ نے پولیس کو درخواست دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان لاپتہ ہو گئے، گھر والوں نے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں ان کے لاپتہ ہونے کی درخواست جمع کروا دی۔ 

سابق پرنسپل سکریٹری اعظم خان لا پتہ ہو گئے، اہلخانہ کی جانب سے تھانہ کوہسار میں درخواست دیدی گئی۔ درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق سابق پرنسپل سیکریٹری کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد واپس نہیں آئے، ان کا موبائل نمبر بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان تمام بڑی طاقتوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے: بلاول بھٹو زرداری

 پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے، جس کے بعد مقدمہ کا فیصلہ ہو گا۔