گلوکار عاطف اسلم کی لندن میں پنجابی گانوں پر شاندار پرفارمنس، مداح جھوم اُٹھے

Jun 16, 2023 | 11:46:AM
 عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی لندن میں پنجابی گانوں پر شاندار پرفارمنس پر مداح جھوم اُٹھے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کی لندن میں پنجابی گانوں پر شاندار پرفارمنس پر مداح جھوم اُٹھے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویمبلے کنسرٹ سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں گلوکار کو کنسرٹ میں نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے ’کنڈے اُتے محرماں وے‘ پر پرفارم فارم کرکے خوب داد وصول کی۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

یہ ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں پنجابی زبان میں لکھا کہ ’جب بھی ہم یہ گانا گاتے ہیں اندر کا پنجابی جاگ جاتا ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Aadee Aadeez (@aadeeaadeez)

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اسی کنسرٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کو ایک پنجابی بھنگڑا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں موجود مداحوں کی بڑی تعداد ان کی شاندار پرفارمنس پرجھومتی نظر آ رہی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Aadee Aadeez (@aadeeaadeez)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی عاطف اسلم کے ویمبلے کنسرٹ کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

View this post on Instagram

A post shared by Aadee Aadeez (@aadeeaadeez)